راجستھان میں اجمیر میں جاری خواجہ غریب نواز کے 805 ویں سالانہ عرس میں
بنگلہ دیش سے آئے زائرین میں سے ایک شخص کی اچانک کل مشتبہ حالت میں موت
ہوگئی۔درگاہ
تھانہ پولیس ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں چاندپاڑہ کے رہنے والے
محمد چاند (65) بن محمد ابین کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش
ہوگئے۔اسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہوگئی۔